باطل الرٹ24
باطل اور اپنا کمال


باطل کبھی بہت باریکی سے تب اندر آتا ہے جب ہم جذبہ سے لگ کر ذات پر کام کر رہے ہو تے ہیں۔ باطل ایسی سوچوں کے ساتھ بھی اندر آئے گا کہ مقام اور عطا ایسے ہی تو نہیں ہو رہی ناں...! آخر کچھ تو میں نے بھی ایسا کیا کہ مجھے آگے لایا جا رہا ہے۔ اور اس طرح بہت بڑا گند مار کر ہم پھنس جاتے ہیںاور یہ آ گے ہمارے لئے عطاﺅں کا راستہ کھوٹا کرا دیتا ہے۔ اس لیے دل سے لجپال ہستیوں کی عطا پر یقین رکھیں کہ یہ سب انہوں نے عطا کیا او ر ہمیں اس راہ کی مسافرت کے لیے قبول کیا۔ہمیں ملا ہوا جذبہ بھی ان کی ہی عطا سے ہے۔ اور ہمیں اس کوشش کا سلیقہ بھی انہوں نے ہی عطافرما یا ہے۔ پھر اس کوشش کو قبول کرنا بھی ان کی ہی عطا ہے۔ اور آگے بڑھنے کا موقع بھی سب ان ہستیوں کی عطا ہے۔ یاد رکھیں کہ اگر وہ عطا نہ کرےں تو ہمیں نہ اس راہ پر چلنے کی اجازت ہو تی۔ اور نہ ہی کوشش کی توفیق ملتی۔
اس بات کو دل کی گہرائی میں یقین کے ساتھ اتار کر باطل کے اس وار کا منہ توڑ دیں۔