باطل الرٹ25
باطل اور نظر اپنی کوشش پر


جب کبھی بھی ہماری نظر اللہ کی قربت کے سفر میں پیش آنے والے معاملات اور آزمائش پر جانے لگے او رہم اس ٹیسٹ اور معاملے کو اچھے سے گزارنے کے لیے کی جانے والی کوشش پر خوشی محسوس کریںتو الرٹ ہو جائیں۔ یہ باطل ہو گا جو ہماری نظر اپنی کوشش پر کروا کر معشوق کی عطا سے ہٹا رہا ہو گا۔ باطل ہمیں یہ بھلانا چاہ رہا ہو گا کہ اس راہ پر آنے کا شوق اور جذبہ تو ازل سے ہمارے مالک کی ہم پر کی گئی عطا ہے۔ اس میں ہمارا کوئی کمال نہیں کہ ہم نے چاہے آزمائش کا پہاڑ سر سے گزارا ہے یاکچھ بھی کیا ہے ۔جب نظر عطا سے ہٹی تب ہی اندر ہماری ذات آ ئی اور بھول گئے کہ ” میں کج وی نئی“ ۔یوں باطل پھنسائے گا اور ہم اس راہ پر چلنا اپنا کمال سمجھنے لگیں گے۔ اندر ذات ابھر آ ئے گی اور حق پسِ منظر میں چلا جائے گا جس سے سفر متاثر ہو گا۔ جب باطل یہاں سے وار کرے تو فوراََ اس کا منہ توڑ دیں۔