باطل الرٹ26
باطل اور اپنی وضاحتیں


جب ہم سفر میں آگے بڑھتے ہیں تو ہم سے بہت سی غلطیاں بھی سر زد ہوتی ہیں۔ اگر اس غلطی کی نشاندہی ہمارے استاد، رہنما یا رہبر کی جانب سے کی جائے تو ہم اسے نظر انداز کرکے وضاحتیں دینے لگ جائیں تو تب بھی سمجھ جائیں کہ یہ باطل ہے۔ جس نے ہمیں غلطی ماننے سے انکار کروا کر اصلاح کا دروازہ بند کر دیا ہے۔ لہذا جب بھی کوئی ہمیں کوئی پوائنٹ بتائے تو چاہے کہ 100%یقین ہو کہ ہماری غلطی نہیں ہے اور ہم درست ہیں پھر بھی وہاں مان لیں اور کھوج میں لگ جائیں۔ ہمیں یقینا کہیں نہ کہیں اپنی کوئی نہ کوئی غلطی کسی نہ کسی پہلو سے اس معاملے میں ہی مل جائے گی۔ہو سکتا ہے کہ وہ غلطی عمل کی نہیں بلکہ کسی منفی احساس ، سوچ یا جذبے کی صورت میں سردز ہوئی ہو۔
الرٹ رہیں کہ جب باطل ایسے آ ئے تو کسی کے بتانے پرفوری طور پر غلطی ماننے سے انکار کر نے کی بجائے خود کو چیک کریں اور سفر میں ایک قدم آگے بڑھا کر باطل کا منہ توڑ دیں۔