باطل الرٹ28
باطل اور بے قراری


اللہ کی قربت کا یہ سفر دشوار گذار بھی ہے اور طویل بھی ۔ کبھی کبھار مسافر اس کی دشواری اور طوالت سے گھبرا بھی جاتا ہے ۔ اورکبھی ایسا ہو گا کہ سفرکی بیقراری میں ہم سمجھیں گے کہ ہم اپنی منزل تک پہنچ جانے کے لیئے بے قراری محسوس کر رہے ہیں۔ اندر یہ سو چ آئے گی منزل کے بِنا اور کیا ہے میرا .....اورہم خود کو اکیلا سمجھنے لگیںگے ۔ اور یہیں سے باطل آ کر پکڑے گا۔ پتا بھی نہیں چلے گا اور بیقراری سے اداسی اور اداسی سے مایوسی میں ڈوب جائیں گے۔ اور مایوسی میں باطل ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے جہاں تک ممکن ہو سکا ہمیں نکا لے لیے جائے گا۔ او ر ہمارا نہ صرف سفر خراب ہوگا بلکہ ہمارا وقت بھی دوبارہ وہی پوزیشن سنبھالنے تک ضائع ہو گا۔ اس لیئے جب بھی اپنی منزل پر پہنچنے کے لیئے اپنے اندر تڑپ اٹھے تو یہاں تک تو ٹھیک ہے۔ مگر ہم ذرا بھی ڈاﺅن ہوئے اور اداسی مظلومیت میں بدلنے لگے تو الرٹ ہو جائیں اور باطل کی نہ مان کر اسے بد ترین شکست دیں۔