باطل الرٹ29
باطل اور کام کا جذبہ


جب حق کے علم کی سر بلند ی کے لیے حق کی آشنائی امت کے لوگوں تک پھیلانے کے لیے بھی جذبے سے کام کر رہے ہوں گے۔ تو ایسے میں باطل بے چین ہو کر ہر طرح سے راستہ روکنے کی کوشش کر ے گا۔باطل ہمیں بھرپور جذبے سے کام کرنے کے حوالے سے ایسی سوچوں کا شکار کر کے ڈاﺅن کر ے گاکہ کیا کر لوگے؟کیا تیر مار لو گے؟ کتنا زور لگا لو گے؟ کیسے ساری دنیا کو بد لو گے؟دیکھو اب تک جتنا کام کسی کو حق کی راہ دکھانے کے لیئے کیابھی تو کیا تیرمارلیا۔ بس کرو۔ آرام سے زندگی گزارووغیرہ۔ یا ایسی سوچ آئے گی کہ ہم کیوں لوگوں کو آشنائی دیتے رہیں جبکہ لوگوں کے اندر تبدیلی ہی بہت واجبی ہے۔ اور اس طرح باطل یہ سوچ نہیں آ نے دے گا کہ ان کے اندر کا بدلاﺅ اور ان کو ہدایت کی راہ پر لانا اللہ کا کام ہے۔ ہم میں سے ہر ایک سے تو صرف اس کی ذمہ داری کے حوالے سے پوچھا جائے گا کہ جہاں جہاں تک تمہاری رسائی اور ہاتھ کا دائرہ کار تھا وہاں تم نے کیا کیا؟
اس لیے ہم نے ان باطل سوچوں کے جواب میں اور بھی زیادہ جذبے اور لگن سے کام کرنا شروع کر دینا ہے اور بنا رکے اپنے حصے کی حق کی آشنائی کے چراغ زیادہ سے زیادہ امتیوں کے دلوں میں روشن کر کے باطل کے اندھیروں کو مٹاتے ہوئے باطل کا منہ کالا کرنا ہے۔