User Tag List

Results 1 to 1 of 1

Thread: 77: ؑدورامام عالی مقامؑ حضرت امام حسین

Hybrid View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Administrator
    Join Date
    Feb 2017
    Posts
    1,587
    Thanked: 5
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    77: ؑدورامام عالی مقامؑ حضرت امام حسین


    باطل الرٹ77
    ؑ
    باطل اور دورامام عالی مقامؑ حضرت امام حسین

    کربلا کے میدان میں حق کے پیشوا امام عالی مقام ؑحضرت امام حسین ؑ کے لشکر کے ساتھ یزید نے نبرد آزمائی کی تو امام عالی مقامؑ نے حق کے علم کی سر بلندی کے لیے اپنی اور اپنے پیاروں کی جان لٹانے سے گریز نہ کیا جائے۔
    آج 1400سال گزر جانے کے بعد بھی دنیا مانتی ہے کہ دراصل وہ باطل کی شکست اور حق کی فتح تھی۔کیونکہ دینِ حق بچ گیا اور آج بھی حق کاعلم بلند ہے۔
    ہم حق کی سربلندی کے لیے کی جانے والی اس جدو جہد کی لازوال داستانِ حق کو اکثر بڑے جذب کے عالم میں سنتے ہیں۔ سر دھنتے ہیں۔ اس پر اشک بھی بہاتے ہیں۔ اور کئی بار یہ حسرت کرتے ہیں کہ کاش ہم بھی اس دور میں ہوتے تو امام عالی مقامؑ کے ساتھ حق کے علم کی سربلندی کے لیے اس عظیم معرکے میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کردیتے۔ اپنا خون بہادینے، اپنے تن، من ، دھن کی قربانی سے ایک قدم پیچھے نہ ہٹتے ۔مگر اکثر یہ ہمارا چند لمحوں کا وقتی جذبات کی رو میں بہہ جانا ہی ثابت ہوتا ہے۔ جو ہمیں مطمئن کردیتا ہے کہ ہم نے چند آنسو بہا کر شاید حق ادا کردیا ہے۔
    خیال رہے کہ باطل تو یہاں بھی وار کرنے سے نہیں چوکتا
    اس اطمینان کے پردے میں بھی باطل ہے۔جو ہمیں یہ بات سمجھنے سے قاصر کردیتا ہے کہ ہمارا کام صرف جذبات کی رو میں بہہ کر چند آنسو بہانا ور اس دور میں پیدا ہونے کی حسرت کرنے تک محدود نہیں۔ہمیں آج بھی حق پر کھڑے ہوکر حق کے علم کو سر بلند رکھنا ہے۔ معرکہ حق و باطل تو ہر دور میں برپا رہا ہے ۔اور یہ معرکہ آج بھی کبھی ہمارے اندر اور کبھی باہر یزیدی طاقتوں سے نبردآزمائی کی صورت میں جاری ہے۔باطل کبھی نفرت و شر انگیزی و فرقہ واریت کی چال چلتا اور ہمیں گھیرتا ہے۔ اور کبھی خواہشات ومرضیوں اور چاہتوں میں پھنساکر نفس کی غلامی پر مجبور کرکے ہمیں اپنے چنگل میں پھنسا لیتا ہے۔
    جب جب ہمارے سامنے دوراہیں نیکی اور بدی کی کھلیں اور ہم حق کی راہ اختیار کرنے کی بجائے باطل کی بانہوں میں بانہیں ڈال کر چل پڑیںتو سمجھوکہ ہم نے حق کا ساتھ چھوڑ کر یزیدی لشکر میں شمولیت کر لی اور تب تب امام عالی مقامؑ حضرت امام حسین ؑکے لئے درد کا سبب بنے۔وہ امام عالی مقامؑ جن کے دور میں پیدا ہونے اور حق کے لشکر میں شامل ہوکر جان قربان کرنے کی ہم جذباتی خواہش کرتے ہیں۔
    ذرا سوچئے
    کیا امام عالی مقامؑ کے دور میں پیدا ہونے کی حسرت کرلینا ہی کافی ہے؟
    کیا ان ؑکا درد لینے کے لیئے انؑ کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کردینے کا نعرہ لگا کرہمارا فر ض پورا ہوجاتا ہے؟
    کیا داستان حق سن کر صرف چند لمحوں کے لیے جذباتی ہوجانا اور آنسو بہا لینا ہی امام عالی مقامؑ سے نسبت کے حق کی ادائیگی ہے؟
    ذرا سوچئے
    کیا ہم آج بھی امام عالی مقام ؑکے حق کے لشکر کے سپاہی کے طور پر اپنی زندگی انہی کی پیروی کی بہترین کوشش میں گزار کر باطل کو شکست نہیں دے سکتے
    کیا ہم آج بھی حق پر کھڑے رہتے ہوئے نفس کی غلامی کو چھوڑ کر،اپنے دلوں کو نفرتوں سے پاک کرکے، اپنے اندر محبت کو جگہ دے کر،باطل کے حملوں کا منہ توڑ جواب نہیں دے سکتے
    کیا ہم آج بھی اپنی خواہشوں چاہتوں کی قربانی دے کرباطل کا سرنگوں نہیں کرسکتے
    کیا ہم آج بھی اپنے معاملات کو اللہ کے احکام کے تابع کرکے حق کے علم کی سربلندی کے حسینی مشن کا حصہ بن کر باطل کو منہ چھپا لینے پر مجبور نہیں کرسکتے
    کیا ہم آج بھی ہر طرح کے ظاہری اور باطنی معاملات میں دل کی بہترین حالت کے ساتھ اللہ کی رضا کے سامنے اپنا سر تسلیم خم کرکے امام عالی مقامؑ کی حق کی فوج کے سپاہی کے طور پر باطل کے ساتھ طبلِ جنگ نہیں بجا سکتے؟
    کیا ہم آج بھی امام عالی مقامؑ کا درد لیکرلمحہ لمحہ خود حق پر کھڑا رہنے کی کوشش کرکے امتیوں کو حق کی راہ کی آشنائی بانٹ کرانہیں جہنم سے نجات کی راہ دکھا کراورحق کے علم کی سربلندی کا مشن اپنا کر باطل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کرسکتے
    اگر ہم چاہیں
    توہم آج بھی اپنے امام عالی مقامؑ حضرت امام حسینؑ کے حق کے لشکر کا حصہ بن سکتے ہیں۔اور یوں حق کے علم کو سر بلند رکھنے میں اپنا اپنا کردار نبھا سکتے ہیں۔ یہ اس سے کہیں بہتر ہے کہ ہم محض یہ حسرت کریں کہ کاش ہم اس دور میں پیدا ہوئے ہوتے تو اپنی جان کا نذرانہ پیش کردیا ہوتا ۔اور پھر اسی پر اطمینان کا شکار ہوکر عمل سے محروم ہوجائیں۔اس اطمینان سے نکلیں اور حق کا علم سربلند رکھنے میں اپنے حصے کا عمل شامل کرکے باطل کو شکست کھانے پر مجبور کردیں۔
    Last edited by Admin-2; 04-26-2017 at 11:19 PM.

Similar Threads

  1. ❤ ہر سوچ سخن اظہار علیؑ
    By Sunder in forum Deegar Kalam
    Replies: 1
    Last Post: 07-06-2017, 12:37 PM
  2. 53:ذبحِ اسماعیل ؑ سے ذبحِ حسینؓ تک
    By Admin-2 in forum 53: ذبحِ حسینؓ
    Replies: 0
    Last Post: 05-04-2017, 09:17 PM
  3. 50:شہادت ِ امامِ حسین ؑ اور خون
    By Admin-2 in forum 50:شہادت اور خون
    Replies: 0
    Last Post: 05-04-2017, 09:08 PM
  4. 49: ؑشہادت ِ امام عالی مقام
    By Admin-2 in forum 49: ؑامام عالی مقام
    Replies: 0
    Last Post: 05-04-2017, 09:04 PM
  5. 42:محبتِ اہل بیت اطہارؑ
    By Admin-2 in forum 42:محبتِ اہل بیت
    Replies: 0
    Last Post: 05-03-2017, 04:59 PM

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •