اور اس کے علاوہ اسی پوائنٹ پر کام کرتے ہوئے ایک نکتہ یہ بھی تھا کہ میں ان لوگوں کے لیے دُعا کر تی تھی۔ جن کے ساتھ آپ کو غصہ یا نفر ت ہو ان کے لیے چپکے چپکے دُعا کیا کریں ان کو پیار کرنا شروع کر دیں تو فاصلے جلدمٹتے ہیں۔ ہر شخص کے اندر سے Radiations
نکل رہی ہو تی ہیں اب وہ لوگ جن سے آپ کے اختلافات ہوں گے چاہے کہ ان کے اندر غصہ کی آگ ہو آپ کے اندر سے نکلنے والی محبت ہی محبت اور دُعا دونوں اس آگ پر پانی کا کام کریں گی۔ وہ آگ وقت کے وقت بجھ جائے گی اور وہ بندہ محبت کے زیر اثر آنے لگ جائے گا۔ یہ چیز بہت کام آ تی ہے کہ ان کے دلوں کے بدلنے کی، نفرتیں مٹ جانے کی اور ان کے مسائل میں آسانی کے لیے دُعا کریں۔ ایسے دل کے احساسات کو دوسرے محسوس کر تے ہیں اور ان کے دل کی حالت میں تبدیلی آ تی ہے۔ اور جب آپ لوگوں کے ساتھ ایسا کر رہے ہوں تو آپ اللہ سے ہی مدد مانگیں کیونکہ لوگوں کے رویے حوصلہ افزا کم ہی ہو تے ہیں۔ آپ کا رابطہ اللہ سے بنا ہو تو اس کا ساتھ آپ کے لیے اس کام کو پر لطف بنا دیتا ہے اور اس کام میں مستقل مزاجی سے لگے رہنے کی وجہ سے آپ کو ناکامی نہیں ہو تی۔ اگر ایسی صورتحال میں منفی رویوں کا سامنا ہو تو اس وقت یہ احساس رکھیں کہ ہم نے تو جزااللہ سے لینی ہے۔ اور اللہ سے بھی جزا کی صورت ہمارے لیے صرف اللہ کی خوشی اور پیار پانا ہو تا ہے۔ جو پیار ہم ادھر لوگوں میں بانٹ رہے ہو تے ہیں وہی منفرد پیار کا رشتہ ہم اللہ کے ساتھ بنانا چاہتے ہیں۔ ظاہر ہے وہ پیار مل رہا ہو تا ہے تو تبھی ہم آگے لوگوں کو دے سکتے ہیں۔اور یہ بانٹنا ہمیں خوشی دیتا ہے اور چاہے کہ ایسے لوگوں سے رشتہ بنانے میں پیار کرنے میں ہمیں کتنی بھی مشکل پیش آئے۔ ہم ہر لمحہ اللہ کے ساتھ ٹانکا لگائے رکھیں تو وہ خود مدد کر تا ہے۔ اور اس کے علاوہ جب کسی چیز کو پانے کا جوش اور جذبہ ہو تو آپ وہ کام کر لیتے ہیں اس کام میں ناکامی نہیں ہو تی۔