key 21
کیس ورکنگ کرتے ہوئے ہم نے کیس کے لیول پر جاکے ورکنگ کرنی ہوتی ہے نہ کہ یہ توقع رکھیں کہ کیس ہمارے لیول پر آکے کام کرے۔ یہ درست نہیں ۔ ہم عام طور پر ایسا ہی سمجھتے ہیں کہ ہم استاد ہیں تو اب کیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ ویسا ویسا کرے جیسا ہم چاہتے ہیں ۔ یہاں ہم غلطی پر ہیں۔ ہم خود اس کے لیول پر جا کے اس سے پیار سے کام لے سکتے ہیں ۔ جتنا ٹائم تو جہ اور بے لوث پیار اس کو دیں گے وہ اتنا ہی اٹیچ رہنے لگے گا۔ یہاں ورکر میں یہ انا بھی نہ ہو کہ وہ کیسے خود رابطہ کرے وہ تو استاد ہے ۔ اس کی بجائے اگر اسے لگے کہ کوئی کیس جھجک کی وجہ سے رابطہ نہیں کر رہاہے تو اس سے خود رابطہ کرلینے میں کوئی حرج نہیں۔