key 27
ایک ورکر ہمیشہ دوسروں سے سیکھنے کوتیار رہے۔وہ اپنے اندر کو مار کر ، اپنے اندر کو جھکا کر ہر ایک سے سیکھتا رہے کیونکہ یہ حق کی راہ ہے اور حق کی راہ پر خود کو مارے بنا آگے بڑھنا ممکن نہیں ۔ جتنا ذات کو مارے گا حق کا علم بلند ہوگا۔ جتنا دوسروں کو آشنائی دے گا حق کا علم بلند سے بلند ہوتا جائے گا اور یہی مقصد اور مشن ہے کہ ایک ورکر حق کو سپورٹ کرے اس طرح کہ حق کا علم سدا بلند رہے اور اس کے لیے ورکر خود بھی حق پر کھڑا رہے اور دوسرے کو بھی حق بات کہہ کر حق کی راہ دکھلائے کیونکہ باطل کتنا ہی طاقتور ہو، حق اس کے اوپر برتری رکھتاہے اور ساتھ نہیں بلکہ اس کے آگے چلتاہے ۔ لہٰذا ایک ورکر حق بات سیکھے اور آگے سکھائے۔ اور حق پر خود بھی کھڑا رہے اور دوسروں کو بھی کھڑا ہونے کی ترغیب دے تو حق کا علم بلند رہے گا اور حق کا مشن جاری رہے گا
انشاءاللہ