key 28
ورکر بننے اور ورکنگ کو جاری رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ دل میں اللہ کے بندوں اور امیتوں کے درد کا اور ان کے لیے پیار کا احساس ہو ۔ جس کے اندر بھی امیتوں کی بھلائی اور اصلاح کا جذبہ اور ان کو فلاح کی راہ پر لانے کا جذبہ ہو وہی ہر دم اپنا آپ پیش کر کے امت کی ہدایت کی راہ آسان کرنے کے لیے کوشاں رہے گا۔ اس لیے جب کوئی بھی سلسلہ سے اٹیچ ہو کر حق کا راہی بن کر آگے بڑھتاہے تو اس کو احساس و آشنائی کی دولت اور حق کی پاور عطا ہوتی ہے۔ جب وہ ان کو استعمال کرتے ہوئے ذات سے آزادی کی راہ پر چلتاہے تو قربت کا سفر آگے بڑھتا ہے اورجب وہ اس پاور کو آگے لوگوں کی بھلائی کے لیے استعمال کرتاہے تو اس کو مزید پاور عطا ہوتی ہے اور پھر وہ قربت کے سفرمیں خود تو آگے بڑھتاہی ہے اپنے ساتھ امتیوں کی بھلائی کی راہ بھی آسان کرتا ہے ۔