key 35
کسی بھی ورکر کے لیے ضروری ہے کہ اسے جھکنا آئے جب تک اسے خود کو جھکانا نہیں آئے گا۔ وہ کسی گرے ہوئے کوکیسے اٹھائے گا بھلا...چاہے غلطی ہویا نہیں.... ہمارا جھکنا اگلے کو سیکھاتاہے کہ جھکنے میں کوئی عار نہیں۔ اور جب استاد جھک رہا ہو...مان رہاہو... معافی تک آگیا ہو تو
HKR
کو احساس ہوتا ہے کہ وہ کیوں ایسا نہیں کر سکتا۔ زیادہ تر لوگوں کو رونا پیٹنا، ٹوٹ جانا تو آتاہے مگر جھک جانا نہیں آتا۔ حق سائیں...جی سرکا ر...تو کرنا آسان ہے مگر جھکنا اوکھا ہے ۔ یہ رونا پیٹنا ، ٹوٹنا اندر کا ہوتاہے اور اسی لیے ہم روتے ہیں ۔ جھکنے والاسکون میں رہتاہے کہ جو کیا اس کے بدلے میں ماہی کی مسکراہٹ لینی ہے ۔ استاد جب اندر سے جھک کے معافی مانگتاہے تو اس کا جھکنا شاگرد کو اندر سے توڑتا ہے اور اس کو اندر سے جھکاتاہے ۔