Key 44
باطل اکثر ورکر کو
Negative Self Judgment
پر اُکساتاہے۔ ورکر جو
ورکنگ کرتاہے اس کے حوالے سے خود ہی اندازے لگاتارہتاہے کہ اس نے کیا کِیا..کیسے کِیا.. اچھا کِیا ...بُراکِیا ...یہاں یہ خیال رہے کہ ورکر تو ایک نوکر ہے ۔ اس کا کام عمل کرنا ہے ۔ اپنے عمل پر فیصلہ صادر کرنا یا خود ہی اندازے لگا کر ڈاﺅن ہوجانا یا مطمئن ہوجانا، دونوں ہی درست نہیں۔ اس کاکام صرف حاضر رہنا اور ڈیوٹی کرنا ہے ۔ یہ باطل ہے جو اسے اس طرح سے خود کو جانچنے پر مجبور کر کے آگے کی راہ کھوٹی کرنے کی کوشش کرتاہے ۔ ورکر خود کو جانچ کر اگر خود میں بہتری لانے کی کوشش کرتا رہے تو اس میں مضائقہ نہیں بلکہ یہ اچھی بات ہے کہ وہ اپنے پوائنٹ ڈھونڈے اپنی کمزوریاں پکڑے اور پھر ان پرکام کرکے ورکنگ میں بہتری لائے مگر اس کا ڈاﺅن ہونا یا مطمئن ہونا ٹھیک نہیں ہے ۔