key 47
ورکر کو ہر لمحہ نظر میں ہونے کا احساس رہے ۔ جتنا نظر میں ہونے کا احساس رہے گا کہ وہ مالک جس نے اپنے کرم کے ساتھ اس کو چن لیا اور نوکری عطاکی،وہ ہر لمحہ اس کو نظر میں رکھے ہوئے ہے تو اس نظرکا حصار محسوس کرنا اس کی ورکنگ میں خالص پن لائے گا اور بے لوث جذبہ اس کو اپنی ورکنگ اس نظر میں رہتے ہوئے جاری رکھنے پر مجبور کرے گا۔ وہ اپنی محبوب ہستی کی مسکراہٹ کی چاہ میں اس نظر کو محسوس کرتے ہوئے منزل کی طرف بڑھتا جائے گا۔