key 60
ورکنگ کرتے ہوئے کبھی بھی صبر کادامن ہاتھ سے نہ چھوٹنے پائے۔ ورکر نے اعلیٰ ظرف کا مظاہرہ کرنا ہوتاہے اور جب ہم خود اپنی منزل کے ساتھ جڑے ہوں گے تو اندر یقین کا ایک خاص لیول پر ہوگا کہ میں تنہا نہیں ہوں بلکہ میرے ساتھ ”مالک“ ہیں وہی میری اس پاور کا ذریعہ ہیں جو کہ ہر مشکل میں میرے کام آئے گی کیونکہ جب ہمارا ”وہاں “ ٹانکا مضبوط ہوتو صبر کا دامن نہیں چھوٹتا۔حق کی راہ صبر کی راہ ہے ۔برداشت کی راہ ہے ۔یہاں ایسا احساس نہیں رکھنا ہوتا کہ میں کوئی بڑی چیز ہوں اور میں یہ سب کر سکتا ہوں بلکہ میں کو ختم کر کے ”تو“ پر یقین مضبوط رکھنا ہوتاہے کہ تُو کروالے گا اور تُو ہی مجھے تھامے رکھے گا۔