2
اللہ کی قربت کے احساس میں رہنے کے لیے سب سے پہلے آپ کے دل میں احساس کو محسوس کرنے کی حس یعنی احساسات کے جاگنے کی جو حس ہے اس اہلیت کا ہونا ضروری ہے ۔اللہ نے ہر بشر کے اندرر وح پھونکی ہے۔ اس لیے اپنے احساس سے عاری وہ کسی روح کو نہیں پیدا کر تا۔ یہ احساس وقت گزرنے کے ساتھ کم ہو سکتا ہے اور اس میں حالات ، ماحول، روایات ،خاندانی رجحانات ، والدین کی تربیت جیسے بہت سے عوامل کار فرما ہو تے ہیں۔ اگر ہمارے اپنے اندر محسوس کر نے کی اہلیت نہ ہو تو ہم یہ احساس نہ اپنے اندر اور نہ ہی کسی دوسرے کے اندر بیدار کر سکتے ہیں ۔ اس لیئے احساس کا ہونا لازمی ہے اور اس احساس کے ساتھ اللہ کی قربت میں جانے کی چاہت کا ہونا بھی اسی قدر ضروری ہے۔