User Tag List

Results 1 to 1 of 1

Thread: 3:اللہ سےاپنا تعلق بنانےکا شوق

  1. #1
    Administrator
    Join Date
    Feb 2017
    Posts
    1,587
    Thanked: 5
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    3:اللہ سےاپنا تعلق بنانےکا شوق

    3

    جس طرح ہمیں دنیا کے مختلف رشتوں کے ساتھ تعلق بنانا اور نبھانا آتا ہے اسی طرح ہمیں اللہ سے بھی اپنا تعلق بنانے ، بڑھانے اور نبھانے کا شوق اور جذبہ ہونا چاہیے۔اللہ کے ساتھ گہرا تعلق بنالو۔اور اس کے لیے سب سے پہلے خود کو ایسے چیک کرو کہ میری سب سے زیادہ دوستی کس کے ساتھ ہے...؟مجھے سب زیادہ کون اچھا لگتا ہے...؟مجھے سب سے زیادہ پیارا کون لگتا ہے...؟مختلف کیٹیگریز کے لوگ اکٹھے کرو۔ اور ہر ایک کی لسٹ بناﺅ کہ دل کی بات ان میں سے سب سے پہلے کس کو کہنا چاہتے ہو...؟ دوستی سب زیادہ کس کے ساتھ ہے...؟ اگر دکھ پہنچے توسب سے پہلے کس رشتہ کی طرف بھاگنا چاہتے ہو...؟ خوشی کی خبر سب سے پہلے کس کو سناﺅ گے...؟ کسی ضرورت کے وقت کس کی طرف نظر کرتے ہو...؟

    آپ نے ان احساسا ت کو شیئر کرنے کے لیئے لوگوں کے پاس پہلے جانے کی بجائے اپنی سب باتوں اور مسائل کے لیے سب سے پہلے دل کا رابطہ اللہ سے بنا کے وھاں پیش ہو جانا ہے۔ بہت ساری چیزیں جو ہم مختلف اوقات میں مختلف لوگوں کے ساتھ شئیرکر تے ہیں ان سب چیزوں کا اصل میں منبع و محور ہمارے لیئے صرف اللہ ہونا چاہیے۔اس طرح اللہ کے ساتھ تعلقات یارشتہ بنانے کے حوالے سے اپنے آپ کو ان پوائنٹس پربھی چیک کریں کہ اگر آپ کی ایک دعاﺅں کی لسٹ ہو تو اس میں آپ کونسی دُعا قبول کروانا چاہو گے ۔ان دُعاﺅں میں اللہ کہاں ہے... ؟اور اگر اللہ ہے تو وہ اس لسٹ میں کس نمبر پر ہے ....؟آپ اپنے اندر اپنی چاہتوں اپنی خواہشوں کے لیول کو چیک کرو ۔ پھر ان کو ترتیب دو اور دیکھو کہ یہ ترتیب درست ہے یا غلط ہے...؟ ان ترجیحات میں اللہ کہاں ہے...؟ کہاں اللہ کا پسند یدہ بندہ بننے کی خواہش ہے...؟ کیا اب بھی گھر کی خواہش ،بچوں کا مستقبل ، بانڈ نکل آنے کی چاہت وغیرہ وغیرہ اللہ کی چاہت پر سبقت رکھتی ہے...؟یہ سب چیزیں آپ کی نظر میں رہیں گی تو آپ کے پاس اپنی ذات پر کام کرنے کا مارجن ہمیشہ رہے گا۔ آپ ایسے ہی کسی نہ کسی طرح بھی دل کو اللہ کی طرف لگائے رکھو۔اور جب خود دل کو ایسے ہی لگائے رکھو گے تو یہ سرگرمی آپ کو اللہ کے قریب کر تی جائے گی۔ اور جس دن بھی ایسے کرو گے اس دن کام بھی جلد ی ہو ں گے اور بہترین طریقے سے ہوں گے کیونکہ اللہ اپنے پیار اور مدد سے آپ کے ساتھ شامل ہو جائے گا۔ہم اللہ کا نام لے کر ہر شے کا آغاز کر تے ہیں تو اس کے نام کی برکت لیتے ہیں۔

    جب کوئی کا م نہ ہو اور فارغ بیٹھے ہو تو اپنی تر جیحات اور پسند کی لسٹ بناﺅ ا اور چاہتوں کی لسٹ میں جو بھی پہلے دوسرے اور آخری نمبر پر ہے اس میں اللہ اگر تیسرے نمبر پر ہے تو اس حقیقت کو بنا کسی کو بتائے قبول کرنا کیونکہ اس لسٹ کو بناتے ہوئے آپ پر اندر کی سچائی کھلے گی۔لہذا جب بھی فارغ ہوا کریں اس وقت یہ کام کیا کریں۔ اللہ سے دل ہی دل میں کہا کریں کہ مجھے بتا ....!!کہ تجھے اب کہاں سے ڈھونڈوں ...تو اسی فارغ وقت میں مزہ آنے لگے گا بات شروع ہو گی... اور مزے لگیں گے... اور کہو گے کہ تو نے مجھے فارغ اسی لیے کیا تھا ...کہ میں نے یہ وقت تیرے ساتھ گزارنا ہے... اس طرح سے ہمارا تعلق اللہ کے ساتھ بہتر سے بہترین ہو تا جا رہا ہو تا ہے اور ہمیں اس کے ساتھ تعلق بنانا اور بڑھانابھی آ جا تا ہے۔


    Last edited by Admin-2; 03-05-2017 at 01:35 PM.

Similar Threads

  1. سوال65: عاشق معشوق کا قیدی کیسے بنتا ہے؟
    By Admin-2 in forum سوالاََ جواباََ
    Replies: 0
    Last Post: 03-06-2017, 09:55 AM
  2. 50: عاشق کو پہلے معشوق چاہتا ہے
    By Admin-2 in forum عشق ٹپس
    Replies: 0
    Last Post: 03-05-2017, 05:39 PM
  3. Replies: 0
    Last Post: 03-05-2017, 05:37 PM
  4. Replies: 0
    Last Post: 03-05-2017, 04:36 PM
  5. 8:عاشق فنا اپنی طلب پر ہوتا ہے
    By Admin-2 in forum عشق ٹپس
    Replies: 0
    Last Post: 03-05-2017, 04:17 PM

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •