6
ہم خود کو ہی بہت بڑی چیز سمجھتے ہیں مگر ہم ہر چیزمیں سے اللہ کا احساس اور خوبصورتی ڈھونڈ سکتے ہیں۔ جب کچن میں کھانا پکانے کے لیئے سبزی کاٹ رہے ہو تے ہیں تو عام طور پہ وہ ایک طرح سے مصیبت لگ رہی ہو تی ہے۔ اس کام کو کرتے ہوئے بھی اللہ کی قدرت پرغور کریں تو خوبصورتی مل جائے گی مثلاََ گوبھی کا پھول یوں لگتا ہے کہ جیسے اس کے اندر درخت کے درخت اگے پڑ ے ہیں۔ اوپر والے حصے کو ہٹاﺅ تو اندر سے چھوٹے درخت نکلتے ہیں۔ جیسے تنے بنے ہوئے ہوں اور اوپردرخت ہو تے ہیں۔ اس کو دیکھ کر انسان حیرت زدہ ہو تا ہے کہ بڑے پھول کے اند رچھوٹا پھول اور اسکے اندر بھی پھول ہے۔ اور اس گوبھی کے پھول کو پتے ڈھانپتے ہیں اور خوبصورتی سے اوپر والے پتوں نے اندر والے حصے کو ڈھانپا ہو تا ہے ورنہ تو ساری مٹی گوبھی کے اندر چلی جا تی۔ نیچے تو ڈنڈی ہو تی ہے اور وہاں اگر پتے نہ ہو تے تو مٹی اور گند گوبھی کے اندر چلا جا تا۔ سو ہم گوبھی کو غور سے دیکھیں کہ اللہ نے گوبھی کا وہ پھول کیسے بنایا ہے تو ا س کو دیکھ کر عش عش کر اٹھیں۔ یونہی غورکریں تو معلوم ہو گا پیاز کے ہر دو پرتوں کے درمیان ایک پتلا غلاف ہو تا ہے اور اس کے مختلف شیڈ ہو تے ہیں جیسے لہریں ہوں۔ سو آپ جس چیز میں چاہیں اللہ کو ڈھونڈ سکتے ہیں ۔وہ ملے گا مگر دیکھنے والی نظر ہونی چاہیے۔