7
ہمارے پاس نظر ایسی ہو کہ ہم صرف سطی چیزوں کو نہ دیکھیں بلکہ گہرائی سے دیکھیں تو ہم سب چیزوں میں خوبصورتی ڈھونڈ سکتے ہیں۔ کیونکہ جب ہم سطح سے گہرائی میں اترتے ہیں تو اندر سے سب کچھ ہمیںمل جا تا ہے مگر شرط یہ ہے کہ ہماری نظر ڈھونڈنے والی ہو۔ ایک دفعہ ایک عورت سے ملاقا ت ہوئی جس کا آدھا چہرہ جلا ہوا تھا اور آنکھیں بھی صحیح طرح سے کھلی ہوئی نہ تھیں۔ اس میں ظاہری خوبصورتی کوڈھونڈنا مشکل ہو رھا تھا ۔ اس میں خوبصورتی کھوجنے کے لیئے میں اس سے باتیں کی۔ پھر باتوں باتوں میں اس نے اپنے بارے میں بتایا کہ وہ میلاد پڑھتی ہے کیونکہ وہ بہت خوبصورت آواز میں نعتیں پڑھتی ہے۔ تو تب پتا چلا کہ اللہ نے اس طر ح سے آواز کی خوبصورتی اس کو عطا کر رکھی تھی۔
یونہی ہم زندگی کے کسی معاملے سے بھی جس سے بظاہر لگے کہ اس کے ذریعے اللہ سے تعلق مضبوط ہونا مشکل ہے اگر ہماری ڈھونڈ نے والی نظر ہو تو ہم ایسے ہی زندگی کے چھوٹے چھوٹے معاملوں کو بھی اللہ سے اپنا تعلق مضبوط کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔