User Tag List

Results 1 to 1 of 1

Thread: جنرل دُعا کا طریقہ

  1. #1
    Administrator
    Join Date
    Feb 2017
    Posts
    1,587
    Thanked: 5
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    جنرل دُعا کا طریقہ

    :تلاوت کلام پاک، اسماءالحسنی، درود پاک یا قصیدہ بردہ شریف سننے کے بعددُعا کا طریقہ


    دُعا شروع کرنے سے پہلے تھوڑا سا پانی اپنے پاس رکھ لیں۔


    اپنی پوری کو شش کریں کہ دل سے خیالات اور دنیا کی سوچیں نکال کر دُعا کے لیے بیٹھیں۔


    آنکھیں بند کر کے کم از کم 3بار دل ہی دل میں بہت پیار سے اللہ کو پکارنا ہے۔


    صرف اللہ کی طرف متوجہ رہ کر خود کو اللہ کے سامنے پیش محسوس کر یں۔

    سب سے پہلے اللہ کے سامنے اپنے گناہوں کو سچے دل سے ماننا اور اقرار کرنا ہے کہ ہم سے جانے انجانے میں خطائیں، حکم عدولیاں اور گناہ سرزد ہوئے ہیں۔ ان پر سچے دل سے ندامت اور شرمندگی محسوس کریں۔


    پھر بہت عاجزی سے جھک کر اللہ کو اس کی صفات کا خاص طور پر تو اب الرحیمی کا واسطہ دے کر سچے دل سے معافی مانگ کر توبہ کرنی ہے۔


    اب اللہ سے دین اور دنیا کے ان مسائل اور پریشانیوں کے لیے دُعا کریں جن کے لیے آپ اس وقت اللہ کے سامنے پیش ہوئے ہیں اور یقین رکھیں کہ اللہ اس آزمائش سے آسانی کے ساتھ نکال دے گا۔ اور ساتھ آپ اگر اللہ اور اللہ کے حبیب حضرت محمد مصطفی ﷺ کی محبت اور قرب دونوں جہانوں کے لیے مانگ سکیں تو یہ آپ پر کرم اور احسان ہو گا کہ اللہ نے آپ کو یہ توفیق عطاکی۔


    اللہ کو پکارنا ، گناہوں کا اقرار و معافی اور دعا کے لیے کوشش کریں کہ یہ سب دل ہی دل میں اللہ سے کہیں کیونکہ دلوں کے راز جاننا اللہ کی صفت ہے اور جب ہم چپکے چپکے دل ہی دل میں اللہ سے اپنی بات اس یقین سے کر تے ہیں کہ وہ سب سن اور جان رہا ہے تواللہ خوش ہو تا ہے۔


    دعاختم کر کے آنکھیں کھولنی ہیں۔ اور جو پانی پاس رکھا ہے وہ آنکھیں بند کر کے پی لیں۔ ہو سکے تو ذائقہ محسوس کریں۔
    Last edited by Admin-2; 02-25-2017 at 03:44 PM.

Similar Threads

  1. Replies: 0
    Last Post: 07-12-2017, 06:49 AM
  2. Replies: 0
    Last Post: 06-27-2017, 10:57 PM
  3. مُرشد ویکھ نہ رَجّاں ہُو
    By Sunder in forum Deegar Kalam
    Replies: 0
    Last Post: 06-13-2017, 03:12 AM
  4. Replies: 0
    Last Post: 03-04-2017, 05:25 PM
  5. Replies: 0
    Last Post: 03-02-2017, 09:34 AM

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •