16
تمام روحانی مسافروں کو ایک طرح کے روحانی مراحل سے گزرنا پڑتا ہے کیونکہ فرض کریں آپ کو چھت پر جانا ہے تو سیڑھیاں تو ساری ہی طے کر نی پڑیں گی کسی سیڑھی کو بنا چھوئے گزرا نہیں جا سکتا۔ ہاں یہ ممکن ہے کہ کوئی بہت تیزی سے جا رہا ہو تو اس تیزی میں ایک کی بجائے دو دو سیڑھیوں سے پھلانگتا جائے اورتیزی سے پھلانگنے کی وجہ سے پتا بھی نہ چلے کہ دو سیڑھیوں سے پھلانگ آئے یا وہ مرحلہ گزر گیا۔ مرحلے سارے گزارنے پڑتے ہیں لیکن یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ وہ مرحلہ گزاریں ہی ناں...البتہ تیزی سے گزرنا اور بات ہے۔ یا اسکو ایسے بھی سمجھا جا سکتا ہے کہ پانچویں نہ کی ہو تو کیا میٹرک کرسکوگے۔ اسی طرح سے یہاں پر بھی ہے۔ یہ ضرور ہو سکتا ہے کہ آپ 5سال گھر بیٹھ کے تیاری کر لو اور جاکے امتحان دے لو مگرپڑھائی کو درجہ بدرجہ اسی ترتیب کے ساتھ ہی کر نا لازم ہے البتہ اس کے دورانیہ میں فرق پڑ سکتا ہے۔ یو نہی یہاں بھی مراحل تمام کے تمام دورانیہ کے فرق سے طے کیے جا تے ہیں اور یہ فرق عطا اور جذبہ سے پڑ تا ہے۔