19
اللہ کی راہ پر آگے بڑھنے والے روحانی مسافر کے دل میں و لایت کو پانے کے لیے دل میں اللہ کے احساس آشنائی کا شوق اور اس شوق کے لیے کچھ کرنے کا جذبہ اوراپنے ہر احساس اورعمل کو اپنے اللہ کے ساتھ جوڑ دینا ضروری ہوتا ہے- اس کو اپنا ہمراز، اپنا راہنما اور اپنا دوست بنانے کی آرزو ہو۔ یہ سب کچھ دل کے احساسات کے ساتھ ہے اور دل کے یقین کا احساس جتنا اس ایک کے ساتھ جڑتا جاتا ہے تو اتنا اس کی قربت کی جانب قدم بڑھتا جاتا ہے۔ولایت کے لیے اللہ سوہنے کے پیار کا احساس اندر تک اترا ہونا چاہیے۔ اس سوہنے کے پیار کا یقین ہونا چاہیے۔ڈر کی بجائے اللہ سے دوستی کا احساس اندر تک اتر جائے کہ وہ دور بیٹھا کوئی ڈرانے والا نہیں بلکہ یہ تومیرا اپنا دوست ہے جو مجھے بہت پیار کرتا ہے۔