سوال نمبر۱:تلاوت کلام پاک ، اسماءالحسنی، درود پاک یا قصیدہ بردہ شریف سنتے وقت پانی پاس رکھنا اور دعا کرنے کے بعد پینا کیوں ضروری ہے؟

اللہ کے کلام کی لہریں ہمارے جسم اور ماحول کی طرح ہمارے پاس رکھے پانی پر بھی اثر انداز ہوتی ہیں۔ جاپانی تحقیق کے مطابق یہ دیکھا گیا ہے کہ پانی پر اللہ تعالیٰ کے کلام کے اثرات اسے شفا میں بدل دیتے ہیں۔ اور اللہ کا کلام سنتے ہوئے یا دعا میں جب دل ایک خاص احساس اور یقین کی کیفیت میں اللہ کی طرف متوجہ ہوتا ہے تو اللہ کا نور ہمارے دلوں میں اترتا ہے۔ جس کے بعد ہمارے دل اور جسم پر ہونے والے اثرات کو متوازن کرنے کے لےے پانی پینا زیادہ اچھا ہوتا ہے۔