2

عشق آگ ہے اور اس کی تپش عام آگ سے کہیں زیادہ ہے۔عشق جب آگ لگاتا ہے تو سب کچھ جلتا جاتا ہے۔ جیسے جلے کی جلن نیند میں بھی اپنا احساس دلاتی ہے۔ عشق بھی ایسا ہی ہے۔ نیند میں بھی عشق کی آگ کے جلے کی جلن ایک پل کا چین نہیں لینے دیتی اور یہ آگ عاشق نے خود کو خود ہی لگانی ہوتی ہے۔وہ خود آگ لگاتا ہے اور اسے بھڑکاتا ہے۔ عشق کی طلب اور تڑپ عاشق سے یہ سب کرالیتی ہے