7
جب تک زندگی ہے تو کوئی بھی عشق کا کوئی اعلیٰ سے اعلیٰ مقام پا سکتا ہے۔ کوئی مقام کسی عاشق کی میراث نہیں ہوتا۔ عاشقوں کے لیے ہر قدم ایک مقام ہے کیونکہ ہر اٹھتا قدم معشوق سے قریب کر دیتاہے تو ہر قدم مقام ہوا۔ کیونکہ ہر منزل میں عاشق کے لےے معشوق ہی تو ہوتا ہے تو ہر دھڑکن جو معشوق سے سجی ہو وہ منزل ہے ۔ اس لےے کوئی عاشق نہ گھبرائے کہ اگر کوئی مقام کسی عاشق نے پا لیا تو اب اسے کیا ملے گا۔ معشوق کے ہزار رنگ ہوتے ہیں اور جتنے معشوق کے رنگ اتنے اس کے عاشق اور جتنے عاشق اتنے مقام ہوتے ہیں۔