9
عاشق معشوق کے پیچھے پیچھے پاگلوں کی طرح بھاگا آرہا ہوتا ہے۔ اب آگے اگر دروازہ آئے اور وہ کھڑا ہو گیا کہ دروازہ کھلے گا تو آگے جائے گا...تو پھرعا شق آگے نہیں جا سکے گا ...کیوں کہ ہوتا یہ ہے کہ دروازہ تو اندر سے کھلا ہوتا ہے معشوق نے آہستہ سے دروازے کی کنڈی کھول رکھی ہوتی ہے۔ عاشق اگر باہر کھڑا دروازہ کھلنے کا انتظار کرے تو دروازہ کبھی نہیں کھلے گا یہاں عاشق کے یقین کو چیک کیا جاتا ہے کہ اسے کتنا یقین ہے کہ معشوق اس کے لیے بنا کنڈی لگائے ہر دروازہ کھلا رکھے گا۔عاشق آئے اور دھڑ کر کے دروازہ کھولے تو معشوق کو عاشق کا یقین اچھا لگے گا۔ پر اگر وہ ایسا نہیں کرے گا تومعشوق بے شک کہ عاشق کوآگے لانا چاہتابھی ہوگا تو بھی خود دروازہ کبھی نہیں کھولے گا۔