14
جب کوئی عاشق ڈاﺅن ہونے لگے یا اس کے اندر مایوسی آئے تو ان لمحوں کو محسوس کرے جو ازل میں معشوق کے ساتھ قربت میں گزرے۔ یا ان لمحوں کی قربت کے احساس کو محسوس کرے جو ابد میں اس کو عطا ہوں گے۔ اس یقین کے احساس کی پاور کے ساتھ کہ جب وہ معشوق کے ساتھ تھا... یا ابد میں ہو گا.... اس کوقوت ملے گی اور مایوسی سے نکلنا آسان ہو جائے گا۔