16
آنکھیں دل کے دروازے جیسی ہوتی ہیں۔ جیسے کسی کو آنکھوں سے تاڑتے ہیں اس کے لیے دل تک کی راہ آسان ہو جاتی ہے۔ اگر ذرا بھی دل نرم ہوا تو اس کی آنکھوں سے اس کے دل تک پیغام ِ محبت جلدی پہنچ جاتا ہے اور ایسے میں اگر پیغام محبت دل قبول کر لے گا تو دھک دھک ہو گی اور یوں دودل ایک لے پر دھڑکتے ہیں۔ آنکھوں سے دل کا راستہ صرف دل کی سختی سے بند ہوتا ہے۔ پلانے والے آنکھوں سے بھی پلاتے ہیں... دل سے بھی... باتوں سے بھی ...پلاتے ہیں۔ اورجو دل سے دل کو ملا کے پلاتے ہیں... وہ ہر طرح کا پلاتے ہیں۔