20
اگر ہم گہرائی سے اپنا جائزہ لیں تو احساس ہو گا کہ جب ہم محبت کرتے ہیں تو کچھ تو ہمارے دل کے سچے جذبے کی محبتیں ہوتی ہیں یعنی ہم دل کے احساس میں دل سے کر رہے ہوتے ہیں اور کچھ ہماری خیال اور سوچ کی محبتیں ہوتی ہیں۔ اب جس سے بھی آپ دل سے محبت کرتے ہیں وہ محبت کا احساس آپ کے اندر تبدیلی لاتا ہے آپ کی طاقت بن جاتا ہے اور آپ ان جذبات کے احساس سے کچھ بھی کر گزرتے ہیں ۔ جتنی جذبہ او ر محبت کے احساس کی شدت ہوتی ہے وہ آپ کو کر گزرنے پر مائل کرتی ہے۔ کبھی بھی ایسا نہیں ہوگا کہ محبت کا جذبہ دل میں ہو مگر جذبہ عمل کی قوت نہ دے اور عمل میں تبدیلی نہ لائے ۔اگر عمل نہیں ہے تو اس کا مطلب ہے کہ محبت خالص نہیں ہے۔