21
عشق تو نام ہی تڑپ کا ،طلب کا اور جستجو کا ہے۔ اگر یہ نہ ہوتو عشق نہیں بڑھتا۔ہر عاشق کو اپنا جائزہ لینا چاہیے کہ ذات کا کون سا پہلو ہے جو تڑپ بڑھنے نہیں دیتا۔ جو سکون دیتا ہے کہ سب ٹھیک ہے اچھا ہے۔جسے سکون یا ٹھنڈ کا احساس ہو رہا ہو اس عاشق کو بے چین ہو جانا چاہیے کہ کیسے عشق کی آگ بڑھاﺅں۔ اسے عشق بڑھانے کے لےے کسی نہ کسی حق کے راہی سے جس پر اعتماد ہو اس سے گائیڈ لائن لیتے رہنا بھی فائدہ دیتا ہے۔وہ کلام جو آپ کے دل میں عشق کے جذبے بیدار کریں انہیں سننا بھی تڑپ بڑھاتا ہے۔