22
فرض نماز اور عشق نماز میں سب ایک ہے۔ بس اندر قائم ہونے اور ظاہر کے ادا کرنے کا فرق ہے۔ اور ایک فرق ایسے ہے کہ فرض نماز میں نیت کر کے پیش ہوتے ہیں اور پھر سلام پھیر کر ختم کردیتے ہیں۔ جب کہ عشق نماز کی اگر کوئی عاشق نیت کر لیتا ہے تو وہ سلام پھیر کر اسے ختم نہیں کرتا۔ باقی سب فرض نماز کی ظاہری ادائیگی کو عاشق باطن میں ادا کر تا ہے۔ پر فرض نماز کی طرح سلام نہیں پھیرتا۔