25
عشق میں خود سے بھی درد لیا جاتا ہے۔ تڑپ بڑھانے کے لیے کوئی غیر معمولی قدم اٹھا کر مثلاً اپنی مرضی تو ڑ کر، چاہت چھوڑ کر ، کسی بھی جگہ جھک کر درد لیا جا سکتا ہے۔ جب کسی عاشق کو ایسے بھی درد ملے تووہ نظر رکھے کہ درد کے احساسات کہاں جا رہے ہیں۔ اگر معشوق کی طرف جا رہے ہیں تو درد مفید ہو کر تڑپ بڑھائے گا۔ اور اگر درد کو کوئی اور راہ مل رہی ہے توجتنا جتنا کسی اور سمت جا رہا ہے سمجھو درد ضائع ہو رہا ہے ۔ اس طرح سے خود کو درد دے کر تڑپ بڑھاﺅ۔