29
چرخاکیاہے...؟
چرخا تو دراصل ماہیے کو دیکھنے کا ایک بہانا ہے۔ اس کے دیدار کو پانے کا... اس کی نظر میں رہنے کا ایک بہانہ ہے۔دنیا کو پتا بھی نہ چلے اور اسی کی تلاش میں بیٹھے ہیںاور اس کی تلاش ہم سے کچھ بہترین کروا رہی ہے اور ہم چرخے پر کات رہے ہیں۔ تانا بانا بُناجا تا ہے۔ پونیاں کا تی جا تی ہیں۔ ہمیں یہ سب ہمارے ماہیے کی محبت کرواتی ہے ۔ اور ہم بہانے بہانے سے صرف اسی کو ہی ڈھونڈ تے بھی رہتے ہیں۔ اور آنے جانے والے یہ سمجھتے ہیں کہ شاید ہم بیٹھے کوئی کام کر رہے ہیں۔ جبکہ ہمارے دل کی اور ہی صدا ہو تی ہے۔ اور آنکھیں کسی اور کو ہی تلاش کر تی ہیں۔دراصل یہ بھی ماہیے کی ہم پر مہربانی ہو تی ہے کہ وہ ساتھ میں ہم سے بہترین کام بھی لے رہا ہوتا ہے۔