35
عشق میں شک تو زہر ہے۔ اگر یقین میں کمی آئی تو یہ عشق کے کمزور ایمان کی نشانی ہے۔ عشق تو ہے ہی اعتماد اور اندھا یقین ۔اب تم معشوق پر یقین پکڑے جاﺅ.... خود پر نہیں۔ معشوق پریقین پکڑتے جاﺅ تو یہی عشق کا ایمان ہے ۔اور یہی قوت ایمانی دل کی پاور ہے۔ جو ماہی کے ساتھ عاشق کا دل جوڑے رکھتی ہے اور ماہی کے ساتھ دل کا جڑا ہونا ماہی کی طرف سے سگنل وصول کرواتا ہے۔