38
عاشق کا دل ٹوٹا ہوا ہوتا ہے... ٹوٹے ٹوٹے ہوتا ہے... عاشق کے دل کے اتنے ٹوٹے ہوتے ہیں کہ دل بکھر بکھر جاتاہے ....سمیٹے نہیں سمٹتا...یہاں وہاں ٹوٹے ٹوٹے ہو کر رل جاتا ہے ...دل کے ٹوٹے بکھرے... دنیا والے روندتے ہوئے گزرتے ہیں.... عاشق کا دل ٹوٹے تو پوری کائنات میں بکھر جاتا ہے.... اور پتہ ہے جتنا بڑا عاشق ہوتا ہے اس کے دل کے اتنے ہی زیادہ ٹوٹے ہوتے ہیں اور اتنا ہی ہر قدم تلے زور سے کچلا جاتاہے...پھر درد...درد...درد... اور پھر بڑا ڈاھڈا درد...درد..درد ہی درد....اور درد کے بعد درد... اور پھر درد سے پہلے درد... اور پھر درد ہی درد پیتے.... اور درد پیتے اور لب سیتے... اور جب درد چپ کر کے پیتے پیتے... سیتے سیتے... اُف نہ کیتے کیتے ...کیتے کیتے... اُف نہ کیتے کیتے رہے تو.... بندہ جینے جوگا کیا...مرنے جوگا بھی نہیں رہتا ناں....پھر اور ٹوٹے ہوتے تو ....پھر سمیٹ لیتاماہی ....کہتا اب بس ....ماہی آ جاتا...کہ یہ میرا عاشق ہے.... ماہی .... دلبر جانی....دل دا جانی ....وہ سوہنا جانی آجاتا....کہ آﺅ میں تمہیں لے جاﺅں.... کہتا اب بس ....میرے پاس آ جاﺅ...ان کے پاس نہیں رہنا.... اور پھر وہ ہنسی خوشی رہنے لگ جاتے۔