40
عشق بد لحاظ ہوتا ہے۔اورعشق میں بدلحاظی سے مراد کسی قسم کی ظاہری یا سطحی بد لحاظی نہیں ہے۔ بلکہ یہ عاشق کے ہمیشہ اور ہر طرح کے حالات میں کھڑے رہنے کی جرات ہے جو عاشق کی بد لحاظی کہلاتی ہے۔ عاشق ہر شے ہر معاملے میں اپنا عشق نکالتا، بچاتا اور آگے لے جاتا ہے۔ جہاں عشق کی بات ہو وھاں عاشق اپنا لحاظ بھی نہیں کرتا۔ اپنی گردن پر چھری چلا کرعشق کماتا ہے۔ یہی اس کے عشق کی بد لحاظی ہے۔