47
عشق آگ ہے اور آگ کو قرار نہیں۔ اس طرح اگر آپ عاشق بھی ہیں ۔اور آپ کے دل میں عشق کی آگ ہے تو آپ کے اندر ہر وقت تڑپ اور بھڑک لگی رہے گی کہ کیا کروں ؟کیسے کروں؟ اور سے اور ...اور سے اور ...کیسے عشق بڑھاﺅں ۔لیکن اگر آپ مطمئن ہیں کہ عشق ٹھیک چل رہا ہے۔ اور اندر بے چینی بے قراری اور تڑپ کے آثار نہیں نظر آرہے تو الرٹ ہو جائیں۔ یہ خطرے کی گھنٹی ہے کہ عشق کی آگ ٹھنڈی پڑ رہی ہے۔ اس لیے اپنے اندر کے ماحول کا جائزہ لیں۔ اور دیکھیں کہ کتنی تڑپ ہے۔ جتنی تڑپ ہے اتنا ہی عشق ہے ۔