56
عشق راستہ ہے فنا کا...عشق باقی ہر چیز تو کیا... اپنا آپ بھی مٹا دینا چاہتا ہے۔ اب جبکہ ایک عاشق اپنا آپ بھی مٹا دینا چاہتا ہے تو پھر چیزیں کیسے اس کی ہوں گی۔ اور اگر چیزیں اسے اچھی لگتی ہیں تو وہ عاشق اپنا عشق چیک کر کے اسے خالص کر لے کیونکہ جب ہم خود ہی اپنے نہ رہے تو چیزیں ہماری کہاں ہو سکتی ہیں۔ اس لیے اگر چیزوں سے یوں اپنائیت محسوس ہوتی ہے اور ہمارے اندر کسی نہ کسی حوالے سے دنیا کی چیزوں کے لیے یہ احساس سر اٹھاتا ہے کہ یہ میری ہیں تو فوراً خود کو پکڑ لے ۔کیونکہ عاشق کامعشوق کے علاوہ تو کوئی اپنا ہوتا ہی نہیں۔ اور اسی اپنے کے لیے اس نے صرف اپنی چیزوں سے ہی نہیں بلکہ اپنے آپ سے بھی ہاتھ اٹھا دینے ہوتے ہیں ۔