58
عشق میں عاشق اگر تیزی سے اپنا عشق بڑھانا چاہتا ہے تو اپنا اصول بنا لے کہ ...لب سیتا جا ہنجو پیتا جا .....جس نے عشق میں درد کو پینے کا یہ پہلا قدم اٹھانا شروع کر دیا تو سمجھو.... کہ وہ عاشق ہر بار جب زبان کھولے بنا اپنے درد کے ہنجو خود ہی اپنے اندر اتارتا اور پیتا جاتا ہے.... وہ ایک ایک قدم عشق کی بلندی کی جانب بڑھاتا جاتا ہے۔ بالکل ایسے ہی جیسے کہ ہم ایک ایک کر کے سیڑھیاں چڑھتے ہوئے اوپر کی جانب جاتے ہیں۔ اب یہ ہر عاشق کی طلب پر منحصر ہے کہ وہ کیسے درد میں لب کھولے بنا درد کو برداشت کرجاتا ہے۔