User Tag List

Results 1 to 1 of 1

Thread: 63:معشوق پر یقین اور اعتماد

  1. #1
    Administrator
    Join Date
    Feb 2017
    Posts
    1,587
    Thanked: 5
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    63:معشوق پر یقین اور اعتماد


    63
    عاشق کے لیے معشوق پر یقین اور اعتماد ایک بہت خاص نکتہ ہے ۔اس پر سے ذرا سی بھی گرفت ڈھیلی ہوئی تو دل سے سارا عشق مٹھی سے ریت کی طرح پھسلتے ہوئے نکلنے لگتا ہے۔ اور اسے روکنا بہت مشکل ہو جاتا ہے اس لیے اس نکتہ کے حوالے سے ہمیشہ با خبر رہنا ہوتا ہے۔
    عاشق کا معشوق پر ہر چھوٹے سے چھوٹے اوربڑے سے بڑے زندگی کے کسی بھی معاملے کے حوالے سے یقین اور اعتماد کا ہونا ہی اس عاشق کا ایمان ہوتا ہے۔ عاشق اپنے ایمان کا لیول اپنے دل میں معشوق پر یقین اور اعتماد کے حوالے سے بھی جانچ سکتا ہے۔ عشق کی آزمائشوں میں عاشق کا معشوق پر یقین اور اعتماد جتنا مضبوط ہوتا ہے۔ اسی حساب سے وہ آزمائشیں بھی عاشق کے ایمان سے ٹکرا کے پاش پاش ہوتی رہتی ہیں۔ اور اگر ذرا کم لیول ہو تو عاشق کو ہلا جاتی ہیں۔ اور اس سے کم پر عاشق کو ڈگمگا جاتی ہیں۔ اور بہت کم لیول ہو تو عاشق گر جاتا ہے۔
    کوئی بھی کسی عاشق کے اندر کی حالتوں کا اندازہ اس کی باتوں یا عمل سے تھوڑا بہت لگا سکتا ہے ۔یا پھر عاشق اگر اپنے اندر کی حالت سچائی سے بتا کر رہنمائی لینا چاہے تو بھی اسے اس کے عشق کے ایمان کا لیول کسی حد تک بتایا جا سکتا ہے۔سب سے بہترین یہ ہے کہ عاشق خود کو خود ہی بہت اچھی طرح جانچ سکتا ہے کہ میرا اپنے معشوق پر یقین اور اعتماد کا کیا لیول ہے۔ اس لیے خود کو اندر سے چیک کرتے رہا کریں کہ ایمان کا لیول بڑھ رہا ہے یا کم ہو رہا ہے۔ اگر عشق میں آگے بڑھنے کی چاہت ہے تو عشق کے ایمان پر نہ صرف مضبوطی سے قائم رہنا ہوتا ہے بلکہ اسے بتدریج بڑھاتے رہنا عشق کو بڑھانے کے کام آتا ہے ۔
    Last edited by Admin-2; 03-05-2017 at 07:30 PM.

Similar Threads

  1. عشق اول ،عشق آخر
    By Rah Ghuzar in forum Deegar Kalam
    Replies: 1
    Last Post: 06-14-2017, 11:11 AM
  2. 66:معشوق کی پسند اور شوق
    By Admin-2 in forum عشق ٹپس
    Replies: 0
    Last Post: 03-05-2017, 07:02 PM
  3. 50: عاشق کو پہلے معشوق چاہتا ہے
    By Admin-2 in forum عشق ٹپس
    Replies: 0
    Last Post: 03-05-2017, 05:39 PM
  4. Replies: 0
    Last Post: 03-05-2017, 05:20 PM
  5. Replies: 0
    Last Post: 03-05-2017, 04:14 PM

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •