67
عشق بذات خود سوائے اپنے عشق پر نظر رکھ کر اسے بڑھا کر معشوق کی قربت پانے کے کوئی ڈیمانڈ نہیں کرتا ۔پر اگر مضبوط قدموں سے بڑھنا چاہتے ہو ....اور کبھی بھی اپنے عشق میں رفتار کم نہیں کرنا چاہتے...... یا سفر میں پھسلنے اور گرنے کی صورت میں کھڑے ہونا چاہتے ہو .....کہ پھر سفر اسی طرح سے شروع ہو جائے .....تو ساتھ ساتھ لوگوں کے ساتھ ورکنگ کو لازمی کر لینا چاہیے کیونکہ ایک تو عشق کے سفر میں اس کا فائدہ ہے۔ اور دوسرا یہ ہے کہ پیارے آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفی ﷺ یا کوئی بھی اعلیٰ ہستی جو آپ کے معشوق ہیں.... انہوں نے اللہ کے بندوں کے ہدایت و سکون اور بھلائی کی راہ دکھانے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہوئے حق پر کھڑے رہنے کی ترغیب دی ہو گی۔ اس لیے معشوق کے رنگ میں رنگتے ہوئے جو عاشق بھی اپنے معشوق کی اس ادا کو اپنا لیتا ہے وہ عشق میں اضافی نمبر، پاور حاصل کر لیتا ہے۔ جو کہ عشق کے رنگ کو مزید نکھارتا ہے۔ جہاں عشق کی آزمائشیں عاشق کو گھیرتی ہیں وہیں لوگوں کے ساتھ کام کی وجہ سے خود اپنی ذات کی رگڑائی کا کام تیز ہو جاتا ہے۔ جو کہ عاشق کے اندر عشق کے موجود رنگوں کو اور زیادہ چمک عطا کرتا ہے۔
ورکنگ میں ایک خاص بات کا خیال رکھنا ہوتا ہے کہ جن لوگوں کے ساتھ ورکنگ کی جائے ان کو بے غرض اور بے لوث ہو کر وقت دیا جائے۔ اگر اس میں ذرا بھی ذات آجاتی ہے۔ یا ان کے ساتھ معاملات میں عاشق کا دل اپ ڈاﺅن ہوتا ہے تو یہ عاشق کے دل پر اثر انداز ہوتا ہے۔ اس لیے اس پر خاص توجہ دیتے ہوئے ورکنگ کی جائے اور اپنا عشق تیزی اور مضبوطی سے پروان چڑھایا جائے۔