68
معشوق کی نظر سے دیکھنا
عاشق عشق میں اپنے معشوق کی پیروی تو کرتا ہے پر ا سے زندگی کے معمولات اورمعاملات میں عملی طور پر کیاجاتا ہے۔ کافی جگہ پر دنیا اور دنیا والوں کے کسی بھی اچھے یا برے پوائنٹ پر عاشق اس میں پھنس جاتا ہے۔ اس وقت اگر عاشق اس اچھے یا برے پوائنٹ کو معشوق کی نظر سے دیکھے گا تو بچنا بہت آسان ہو جائے گا ۔کسی بھی عاشق کے لیے یہ عشق بڑھانے کا ایک ٹپ تو ہے ہی..... پر کہیں پھنسنے سے بچنے کے لیے بھی ایک گُر ہے کہ ہر اچھے برے پوائنٹ کو معشوق کی نظر سے دیکھے کہ اس واقعہ ، معاملے یا اچھے برے پوائنٹ کو دیکھنے کے لیے معشوق کا زاویہ نظر کیا ہوتا ہے۔ اب عاشق بھی معشوق کے ہی زاویہ نظر سے دیکھے اور محسوس کرے گا تو یہ معشوق کے زاویہ نظر سے دیکھنا ہی کہلائے گاجو اسے کہیں بھی پھنسنے سے بچائے گا