User Tag List

Results 1 to 1 of 1

Thread: سوال1:کیا عشق عطاہے؟

  1. #1
    Administrator
    Join Date
    Feb 2017
    Posts
    1,587
    Thanked: 5
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    سوال1:کیا عشق عطاہے؟


    سوال1: آپ کا کیا خیال ہے کہ عشق عطاہے؟ عشق کوشش سے بھی کیا جاسکتا ہے؟
    :جواب
    عشق معشوق کی عطا ہوتی ہے۔ کوئی بھی معشوق کی مرضی اور اجازت کے بنا عشق نہیں کرسکتا۔ معشوق کا کرم اور عطا ہے کہ وہ عشق کرنے کی اجازت دیتا ہے اور عاشق بناتا ہے۔ آگے عشق کو بڑھانا اپنی کوشش، شوق اور جذبے سے ہوتا ہے۔ عشق مسلسل کوشش ہے۔ جتنی کوشش کرتے جاتے ہیں عشق بڑھتا جاتا ہے۔ ورنہ رک جاتا ہے جم جاتا ہے۔ عشق معشوق کا حسین احسا س ہے۔عشق وہ عطا ہے جو اپنےایک سے ملے۔ عشق یار کی نظر کرم ہے ۔ جتنی عشق میں کچھ کرجانے کی کوشش بڑھتی جاتی ہے اتنا عشق بڑھتا جاتاہے۔ مگر کوشش سے ہی بڑھتا ہے ،بھڑکتا ہے اور زمین وآسمان کی وسعتوں میں پھیل جاتا ہے۔طلب اور تڑپ سب یار کی عطا ہے۔ سب معشوق کراتا ہے۔ وہ ہی سکھاتا ہے۔ عشق کی آگ ازل سے ہی بھڑکا دی گئی تھی۔ اب عاشق نے اپنا آپ نکھارنا، سنوارنا، تراشنا اور لٹانا ہوتا ہے۔ جو جتنی کوشش کرتا ہے آگے بڑھتا ہے۔ عشق کا میدان تو کھلا ہوا ہے۔ عطا جذبے سے ہوتی ہے۔ عاشق کا کام اپنے عشق کی آگ کو بھڑکائے رکھنا ہے ۔کوشش کرتے رہنا ہے۔ عشق میں عطا کا دروازہ کبھی بند نہیں ہوتا۔
    Last edited by Admin-2; 03-05-2017 at 10:50 PM.

Similar Threads

  1. Replies: 0
    Last Post: 03-06-2017, 10:56 AM
  2. سوال95:معشوق کے ساتھ دل کا رابطہ کیسے؟
    By Admin-2 in forum سوالاََ جواباََ
    Replies: 0
    Last Post: 03-06-2017, 10:40 AM
  3. سوال65: عاشق معشوق کا قیدی کیسے بنتا ہے؟
    By Admin-2 in forum سوالاََ جواباََ
    Replies: 0
    Last Post: 03-06-2017, 09:55 AM
  4. سوال39: انا"کس طرح عاشق کے لیے نقصان دہ ہے؟
    By Admin-2 in forum سوالاََ جواباََ
    Replies: 0
    Last Post: 03-05-2017, 11:54 PM
  5. سوال 3:عشق میں اطاعت کی کیا اہمیت ہے؟
    By Admin-2 in forum سوالاََ جواباََ
    Replies: 0
    Last Post: 03-05-2017, 10:45 PM

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •