سوال8: عشق میں جذبہ اور عمل ایک ہی چیز ہے یا الگ الگ؟
:جواب
جذبہ اندر کے شوق اور لگن کا نام ہے۔جذبہ کسی بھی عمل کو کر گزرنے کی لگن کو کہتے ہیں۔ عمل کے لیے جذبہ بہت ضروری ہے۔ جذبہ ہوگا تو عمل تیزی سے ہوتاہے۔ اور صرف جذبہ ہو اور عمل نہ ہو تو وہ بھی ٹھیک نہیں۔جذبہ اور عمل دو الگ الگ چیزیں ہیں۔ جذبہ بے شک بہت زیادہ ہو۔ جب تک ہم عمل نہیں کریں گے عشق کے سفر میں فائدہ نہیں ہوگا۔ عشق میں عاشق اگر معشوق کے لیے عشق کے تقاضوں کو پورا نہ کرے تو سب کھوکھلے نعرے ہیں۔ عشق تبھی پورا ہوگا جب ساتھ عمل ہوگا۔جذبہ وہ چیز ہے جو عمل کراتا ہے۔ اگر جذبہ نہیں ہوگا تو عمل بھی نہیں ہوگا۔ جذبے سے ہی عاشق اپنی خواہشیں جلا دیتا ہے۔ جذبہ اور عمل دونوں ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ جذبہ کے بغیر عمل نہیں ہوسکتا اور عمل کے بغیر جذبے کا فائدہ نہیں۔ دونوں ضروری ہیں۔جذبہ عمل پر ابھارتا ہے اورعمل کو بہترین کرنے میں مدد کرتا ہے۔
سچا جذبہ ہمیشہ عمل کی صورت میں باہر آتا ہے۔ عشق کے مشکل مراحل میں جذبہ ہی عمل کرواتا ہے۔ اگر جذبہ نہ ہو تو سفر بہت سست پڑ جاتا ہے۔عشق میں عمل وہی کرتا ہے جس میں جذبہ ہے۔ عشق کا رنگ جو عمل میں دکھتا ہے وہ جذبہ کی وجہ سے ہی ہوتا ہے۔جیسے سانس لینے کے لیے آکسیجن ضروری ہے۔ اسی طرح عشق میں عمل کے لیے جذبہ ہے۔ عاشق کا ہر عمل اس کے اندر موجود جذبے کا اظہار کرتا ہے۔ عشق نام ہی جذبے کاہے جو عمل کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔