سوال9: کیا عشق میں آنے کے بعد دنیاداری چھوڑ دینی ہوتی ہے؟
جواب۔
ہم ہوش میں رہ رہے ہیں اور عشق کررہے ہیں۔ ہمیں گھر والوں کی، کاموں کی، رشتہ داروں کی، معمولات اورمعاملات کی سب سمجھ ہے کہ سب کے ساتھ کیسے چلنا ہے۔ اس لیے کہ ہمارا عشق باہوش ہے ۔ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم سے کچھ نہ پوچھا جائے کیونکہ ہم عشق کے سفرمیں ہیں۔ ایسانہیں ہے ۔ہمیں ہوش میں رہ کر سب کچھ کرناہے۔ اگر ہوش میں نہ ہوں پھر کوئی بھی حد نہ لگتی ۔ عشق جہاں ہوش میں ہے وہاں وہ سب کرنا ہے جو ہوش میں رہتے ہوئے عام حالات میں عام انسان کے طور پر کرنا ہوتا ہے۔