User Tag List

Results 1 to 1 of 1

Thread: سوال11:مرضی سے ہاتھ اٹھانا-سیٹ اپ ٹوٹنا

  1. #1
    Administrator
    Join Date
    Feb 2017
    Posts
    1,587
    Thanked: 5
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    سوال11:مرضی سے ہاتھ اٹھانا-سیٹ اپ ٹوٹنا

    سوال11
    عشق میں ذات پر کام کرتے ہوئے مرضیوں اور چاہتوں پر کام کرنا ہوتا ہے اور ہر طرح کے سیٹ اپ کو دل سے قبول کرنا ہوتا ہے ۔مرضی سے ہاتھ اٹھانے اور سیٹ اپ ٹوٹنے میں کیا فرق ہے؟
    جواب
    مرضی سے ہاتھ اٹھانا یہ ہے کہ ہمارا دل پکوڑے کھانے کو کر رہا ہو لیکن ہاتھ روک لیں کہ ہم نے اپنی مرضی چھوڑنی ہے۔ مگر سیٹ اپ کچھ اور ہوتا ہے ۔ اور وہ یہ ہے کہ اگر پکوڑے کھانے کا دل کیا اور پکوڑے بنانے شروع کیے۔ اور کسی بھی وجہ سے پکوڑے نہ بن سکے تو اس کوکہیں گے
    setup got upset
    یعنی سیٹ اپ کو توڑا گیا۔ اور ساتھ ہی کوئی
    سموسے لے آیا تو سمجھ آیا کہ دیکھوپلان اس لیے اپ سیٹ ہوا کہ اللہ نہیں چاہتا تھا کہ تکلیف اٹھاﺅں اور پکوڑے بناﺅں اس لیے اس نے خود سموسے بھجوادئیے ۔ اب سیٹ اپ ٹو ٹنے کے بعد سیٹ اپ ٹوٹنے کی وجہ بھی سامنے آجاتی ہے۔
    سیٹ اپ اور چیز ہے۔مرضی اور خواہش اور چیز ہے۔ مثلاََ کہیں جانے کا ارادہ بنایا ہو اور وہاں نہ پہنچ سکنا یہ سیٹ اپ کا ٹوٹنا ہے۔ یہ مرضی سے ہاتھ اٹھانا نہیں ہے۔ اس سیٹ اپ کے ٹو ٹنے پر بھی ہم نے راضی رہنا ہوتا ہے۔ یہ ارادوں کے ٹوٹنے پر بھی ہوسکتا ہے مثلاََ مرضی یا ارادہ یہ ہے کہ ابھی ناشتہ کرکے بیٹھیں۔ پر دل چائے کے ساتھ پکوڑے کھانے کو کررہا ہو تو وہاں نفس پر کا م کریں اور مرضی توڑدیں کیونکہ چائے کے ساتھ چسکا لیے بغیر بھی گزارہ ہوسکتا ہے۔ صرف دل کی کیوں مانی جائے ۔ پیٹ بھرکے کھایاہو۔ اور پھر کچھ کھانے کاخیال آئے تو وہاں جب ہم خود کو روکتے ہیں تو وہ مرضی پر کام کرنا یعنی مرضی سے ہاتھ اٹھانا ہوتا ہے۔
    لیکن ایک روٹین کے جوسیٹ اپ ہوتے ہیں ان کو مرضی یا خواہش میں نہیں لے سکتے۔ مثلا اگر ہم نے چنا چاول بنانے کا اردہ کیا اور خواہش پوری کرنے کے لیے بنانا بھی شروع کیے ۔کسی وجہ سے وہ نہ بن سکے یعنی سیٹ اپ کواپ سیٹ کردیا گیا تو وہاں سمجھ جاﺅ کہ مرضی سے ہاتھ اٹھوایا جارہا ہے۔ لیکن اگر آپ پھر بھی کسی نہ کسی طرح سے کوشش کرکے خواہش کو عملی جامہ پہناتے ہیں۔ تو اس کا مطلب ہے آپ نے مرضی پوری کی مگر سیٹ اپ کو قبول نہیں کیا بلکہ اپ سیٹ کیے ہوئے سیٹ اپ کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی اور مرضی سے ہاتھ نہیں اٹھایا۔
    Last edited by Admin-2; 03-05-2017 at 11:03 PM.

Similar Threads

  1. Replies: 0
    Last Post: 07-02-2017, 05:12 AM
  2. Replies: 0
    Last Post: 03-05-2017, 05:48 PM
  3. Replies: 0
    Last Post: 03-04-2017, 05:25 PM
  4. ہنٹ لسٹ
    By Admin-2 in forum 9.زوایہ نظر
    Replies: 0
    Last Post: 02-26-2017, 05:41 PM
  5. ہنٹ لسٹ
    By Admin-2 in forum 8.ماہی میرے نال
    Replies: 0
    Last Post: 02-26-2017, 04:34 PM

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •