سوال13: کسی معاملے میں بہترین کوشش کے باوجود استادکی طرف سے رسپانس نہ ملنے پر مایوسی آنے پر کیا کیا جائے؟
جواب
بعض اوقات ہمیں اپنی کی گئی کوشش کے بدلے میں جب صلہ اپنی توقع کے مطابق نہیں ملتا تو دماغ دلیل دیتا ہے کہ تم نے تو بہت بہترین کام کیا تھا۔ اس کے بدلے میں تمہاری کوشش کو اس طرح سے تسلیم نہیں کیا گیا جیسے کہ کرنا چاہیے تھا۔ اب یہاں ہم خود سے اپنے عمل کو بھی پرکھ
( judge)
لیتے ہیں اور اس کا نتیجہ بھی اپنی چاہت کے مطابق چاہتے ہیں۔یہاں خود کو خالص کرلیں کہ ہم نے کوئی بھی عمل ذات کی تسکین کے لیے نہیں کرنا ہوتا بلکہ اس عمل کو صرف اور صرف اپنی منزل تک جا پہنچنے کی چاہ میں انجام دینا ہوتا ہے۔