سوال18: غلطی کے بعد احساس ہوجانے پر ندامت کے آنسوﺅں اور مظلومیت کی وجہ سے آنسو بہانے میں فرق کیسے ہو سکتا ہے؟
جواب
جس رونے کی وجہ سے آپ نے اپنی غلطی سے سبق سیکھ کر اس غلطی کو سدھارنے کا سٹیپ لیا وہ ندامت کا رونا ہوگا ۔کیونکہ وہ ہمیں گرنے کے بعد تیزی سے اٹھنے کی ایسی طاقت دے گا جو ہمارے قدم سفر میں آگے بڑھانے میں مدد گار ہو۔ اور جس رونے دھونے میں آپ کو تسکین کا احساس رہا۔ اور آپ اسی میں مطمئن ہوکے بیٹھ گئے وہ دراصل مظلومیت ہے ۔کیونکہ اس نے نہ تو آپ کو گرنے کے بعد اٹھنے دیا اور نہ قدم آگے بڑھانے دیا جس کی وجہ سے سفر رک گیا۔ سو یہاں خود کو چیک کیا کریں کہ کہیں صرف رو دھو کے ہی تو خود اپنے آپ میں اطمینان نہیں محسوس کرتے کہ بس یہی کافی ہے۔ اور یوں سفر کو آگے بڑھانے کی بجائے وہیں رک کے بیٹھ جاتے ہیں۔