سوال22: سفر میں دوسروں پر نظر جانا کیسے سفر کو متاثر کرتا ہے؟
جواب
کبھی کبھی ہم اس بات میں پھنس جاتے ہیں کہ ہم تو فلاں سے پیچھے اور فلاں ہم سے عشق کے سفر میں آگے ہے۔ اب یہاں نظر منزل سے ہٹ کر دوسروں پر چلی جاتی ہے۔ ہم مایوس ہو کر قدم آگے بڑھانے سے رک جاتے ہیں اور یوں کافی وقت بھی ضائع ہوجاتا ہے۔ جبکہ عاشق نے تو یقین رکھنا ہوتا ہے کہ معشوق کے ساتھ اس کے دل کا رشتہ سب سے الگ ہے۔ اور اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ وہ عشق میںکسی سے بعد میں آیا یا کوئی اس سے سفر میں آگے نکل چکا ہے۔ عشق میں تو عاشق نے بس جنون سے تڑپ سے اپنے ایک کے لیے مرمٹ جانا ہوتا ہے۔ جو جتنا مر مکنے میں لگ جاتا ہے وہ اتنا تیزی سے آگے قربت میں جاتا ہے۔ اس لیے یہاں ان باتوں میں پھنسنے سے خود کو بچائیں۔ اور اگر پھنس جائیں تو فورا ان پوائنٹس کو کسی کے ساتھ ڈسکس کرکے خود کو یہاں سے نکالیں کیونکہ اگر یہ اندر ہی رہیں گے تو عشق کا سفر خراب ہوگا۔