سوال25: کسی بھی آزمائش میں گزرتے ہوئے اس میں درد لینے کے باوجود اند ر سے قربت کا احساس محسوس نہ ہو تو اسکی وجہ کیا ہوگی؟
جواب
عشق میں
جب درد لگتاہے عاشق اس کو معشوق کی خاطر سہنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس درد کو سہتے ہوئے ہی وہ معشوق کی قربت کے سفر میں آگے بڑھتا ہے۔ عام طور پر ہم درد والی جگہ سے درد نہیں لیتے۔ وہاں سے بچ بچا کے گزرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ صرف درد کی وجہ کو درد سمجھ لیتے ہیں۔ جب کہ درد تو دل پہ گزارا جاتا ہے۔ وہ درد ہی اثر دکھاتا ہے۔ ہم عام طور پر صرف باتوں میں ہی درد لیتے اور ضائع بھی کردیتے ہیں۔ اصل میں تو معشوق کی رضا میں راضی رہنا، اس وقت درد کو دل پر گزار جانااور معشوق کی خاطر سہہ جانا ہی معشوق کی حقیقی قربت کا سبب بن سکتا ہے۔