سوال28: کبھی کبھی دل و دماغ بالکل سن محسوس ہوتے ہیں اور عاشق کا مرشد سے دل کارابطہ جڑ نہیں پاتا تو اس کی وجہ کیا ہوتی ہے؟
جواب
دل کا بند ہونا تب ہوتا ہے جب دل میں بہت اطمینان یا جب دل بہت سکون میں ہو ۔ ان حالتوں میں رابطہ کمزور ہوجاتا ہے۔ جب تک دل مرکز سے جڑا رہتا ہے وہ پاور میں رہتا ہے۔ دماغ تب بند محسوس ہوتا ہے جب ہم کسی پوائنٹ میں کسی جگہ پھنس رہے ہوتے ہیں۔ کبھی کچھ ایسا ہوتا ہے کہ اس کو قبول کرنا مشکل ہورہا ہوتا ہے۔ اس وجہ سے بھی رابطہ نہیں رہتا اور یوں لگتا ہے کہ دماغ بند ہورہا ہے ۔معاملات میں کچھ بھی اوپر نیچے/ اپ ڈاﺅن ہونے کا مطلب ہے کہ ہم الرٹ نہیں ہیں۔ پھنس رہے ہیں کبھی دل اور کبھی دماغ میں۔یہاں دعاکی پاور سے مد د لے کر خود کو نکالنے کی کوشش کرنی چاہئیے۔